اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ پولیس نے ثاقب قتل کیس کا انکشاف کیا: ملزمین گرفتار - ثاقب قتل کیس کا انکشاف

میرٹھ پولیس نے آج ثاقب قتل کیس کا انکشاف کرتے ہوئے بلال، طالب اور عظیم تینوں بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

میرٹھ: پولیس نے ثاقب قتل کیس کا انکشاف کیا: ملزمین گرفتار
میرٹھ: پولیس نے ثاقب قتل کیس کا انکشاف کیا: ملزمین گرفتار

By

Published : Aug 30, 2021, 6:48 PM IST

اترپردیش کے ضلع میرٹھ کی سردھانا پولیس نے گزشتہ دنوں ہوئے ثاقب قتل کیس کا انکشاف کرتے ہوئے بلال، طالب اور عظیم تینوں بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔




پولیس ذرائع کے مطابق میرٹھ کے سردھانا تھانا علاقے کے رہائشی ثاقب سے طالب کی دوستی تھی، جس کی وجہ سے ثاقب کی طالب کے گھر آنا جانا لگا رہتا تھا، اس دوران ثاقب کا طالب کے بھائی بلال کی بیوی سے ناجائز تعلقات پیدا ہوگئے، جس کی جانکاری طالب کو ہوگئی تھی۔

طالب نے اس معاملے کو اپنے بڑے بھائی بلال اور عظیم کو بتایا، جس کے بعد تینوں بھائیوں نے مل کر گزشتہ 25 اگست کو ثاقب کے قتل کا منصوبہ تیار کیا۔

ویڈیو

تیار کردہ منصوبے کے تحت 25 اگست کو تینوں بھائیوں نے ثاقب کو جنگل لے جاکر بے رحمی سے قتل کر دیا۔ اس معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے آج سردھانا پولیس نے تینوں سگے بھائیوں کو گرفتار کرلیا اور پوچھ تاچھ کے بعد جیل بھیج دیا۔

مزید پڑھیں:

نوئیڈا: سماج وادی کارکن کے قتل پر پارٹی کا احتجاج

وہیں سردھنا پولیس نے ثاقب قتل کیس کا انکشاف کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ 2019 میں بھی بلال کی بیوی کی محسن نام کے ایک شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم ہو گئے تھے جس بعد بلال نے اس کا بھی قتل کیا تھا جس کا خلاصہ بلال نے پولیس کے پوچھ تاچھ میں کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details