اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ میں ایک کروڑ روپے کی قیمت کے آئی فون چوری کا انکشاف، چار ملزمان گرفتار - ریاست اتر پردیش ضلع میرٹھ

میرٹھ کے تھانا لساڑی گیٹ پولیس نے گزشتہ روز شرد گوسوامی گینگ کے چار بدمعاشوں کو چوری کے 88 موبائل کے ساتھ کیا گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔ Meerut Police Busted Mobile Snatching Gang

میرٹھ میں ایک کروڑ روپے کی قیمت کے آئی فون چوری کا انکشاف. چار ملزمان گرفتار
میرٹھ میں ایک کروڑ روپے کی قیمت کے آئی فون چوری کا انکشاف. چار ملزمان گرفتار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 3:20 PM IST

میرٹھ میں ایک کروڑ روپے کی قیمت کے آئی فون چوری کا انکشاف. چار ملزمان گرفتار

میرٹھ:ریاست اتر پردیش ضلع میرٹھ میں تھانا لساڈی گیٹ پولیس کو گزشتہ روز اس وقت ایک بڑی کامیابی ملی جب چوری اور لوٹ وارداتوں کو انجام دینے والے شرد گوسوامی گینگ کے چار بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا۔

ان کے پاس سے چوری کے 88 موبائل بھی برآمد کیے گئے. جن میں 75 موبائل صرف آئی فون ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ گروہ خاص کر چوری اور لوٹ کی بڑی وارداتوں کو انجام دیتا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ اس گروہ کا نشانا زیادہ تر صرف مہنگی قیمت والے آئی فون ہوتے تھے جن کو یہ لوگ دہلی این سی آر علاوہ دوسرے ممالک میں بھی سپلائی کرتے تھے۔ مہنگی قیمت کے موبائل ہونے کی وجہ سے وہ ان کے پارٹس بھی بیچتے تھے۔

میرٹھ پولیس نے اس پورے گینگ کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا یہ گینگ مغربی اتر پردیش کے مختلف اضلاع کے علاوہ دہلی این سی آر کے علاقوں میں بھی اپنا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ اس گینگ کو پہلے شرد گوسوامی چلا تا تھا بعد میں اس کا ساتھی محفوظ اب اس گینگ کا لیڈر بنا ہوا تھا۔محفوظ کے علاوہ ثاقب، زوہیب، اور زاہد نام کے چوروں کو گرفتا کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'حلال سرٹیفکیٹ پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی'

پولیس اب اس گینگ کے باقی ملزمان کی بھی تلاش کر رہی ہے. دوسری جن لوگوں کے موبائل چوری کیے گئے ہیں ان کی نشان دہی کر ان کی بھی پہچان کرائی جا رہی ہے تاکہ جن لوگوں کے موبائل ہیں ان تک پہنچائے جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details