اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: بارش کے سبب لوگ گھر فروخت کرنے پر مجبور کیوں؟

میرٹھ کے نور نگر میں بارش کے ایام میں گھروں میں پانی جمع ہو جانے سے پریشان مقامی باشندوں نے اپنے مکانات فروخت کر کے ہجرت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

By

Published : Jul 27, 2020, 10:05 AM IST

meerut
meerut

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے نور نگر علاقے میں ان دنوں بارش کا پانی سڑکوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کے گھروں میں جمع ہو جا رہا ہے جس کے سبب انہیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بارش کا پانی گھروں میں جمع ہونے سے پریشان لوگ

مقامی افراد اس بات سے اتنے پریشان ہوگئے ہیں کہ وہ اپنے مکان کو فروخت کر کے دوسرے علاقوں میں رہائش اختیار کرنا زیادہ بہتر سمجھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میرٹھ کے نور نگر میں بارش کے ایام میں جا بجا سڑکوں پر پانی بھر جاتا ہے جبکہ یہ پانی ان کے گھروں میں بھی داخل ہو جاتا ہے۔

بارش کا پانی جمع ہوجانے کے سبب اس علاقے کے لوگ سرکاری محکموں کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں اور اب اپنے مکانوں کو فروخت کرکے ہجرت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اس علاقے میں مکان فروخت کرنے کے لیے مقامی لوگوں نے اپنے گھروں کے باہر مکان فروخت کرنے کا پوسٹر بھی چسپاں کر دیا ہے ۔

میرٹھ شہر کے نور نگر کے یہ لوگ حکومت كو ٹیکس کی ادائیگی تو کرتے ہیں لیکن علاقے میں ترقیاتی کام نہ ہونے سے اب یہ لوگ اپنے گھروں كو فروخت کر نقل مکانی کے لیے مجبور ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details