اترپردیش پنچایت انتخابات میں اپنی ڈیوٹی کو انجام دینے والے قریب 1621 ٹیچرزکی کورونا انفیکشن سے موت کے بعد اب یوپی حکومت ان اساتذہ کی موت کورونا وائرس سے نہیں ہونے کا دعوی کر رہی ہے۔وہیں اتر پردیش شکشک سنگھ کے مطابق ان سبھی اساتذہ کی موت کی وجہ کورونا ہونے کے باوجود ان کے اہل خانہ کو ڈیتھ سرٹیفیکٹ بنوانے میں میڈیکل کالج کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔
ضلع میرٹھ کے کٹھور قصبے سے تعلق رکھنے والے آصف بھی پنچایت الیکشن کا شکار ہوگئے ہے۔ آصف کی ڈیوٹی بھی ضلع ہاپوڑ کے سنبھاولی گاوں میں لگی تھی۔ وہاں سے لوٹنے کے بعد جب آصف کی طبیعت خراب ہوئی تب انہیں میرٹھ کے میڈیکل کالج کے کووڈ وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا ۔ جہاں اس کی کووڈ جانچ مثبت پائے جانے کے بعد ان کو نگرانی میں رکھا گیا۔ لیکن آکسیجن لیول کے لگاتار گرنے سے ان کی 02 اپریل کو موت ہوگئی ۔
پنچایت الیکشن: آصف کی ڈیتھ سرٹیفیکٹ میں کورونا موت کی وجہ نہیں - اترپردیش پنچایت انتخابات
میرٹھ میں پنچایت انتخابات میں ڈیوٹی کے دوران کورونا انفیکشن سے متاثر آصف کی موت کے بعد اب ان کے اہل خانہ کو ڈیتھ سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
آصف کی لاش کو میڈیکل کالج نے کووڈ کٹ میں گھر والوں کے سپرد کر دیا ۔ اس کے بعد آصف کی تدفین کی رسم ادا کی گئی ۔لیکن اب اس کے اہل خانہ کو آصف کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
آصف کے اہل خانہ کا کہنا ہےکہ میڈیکل کالج کی جانب سے انہیں کورونا سے آصف کی موت نہ ہونے کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ دیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ پریشان ہے۔ آصف کے گھروالوں کا مزید کہنا ہے سرکاری ملازم کے ساتھ حکومت اس طرح کا برتاؤ کر رہی ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا ہوگا۔
پنچایت انتخابات کو لیکر یوپی حکومت نے جس طرح سے ٹیچرز کی ڈیوٹی لگائی تھی اور ڈیوٹی کے دوران کورونا انفیکشن سے متاثر ٹیچرز اور ان کے اہل خانہ کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔حکومت کو چاہیے کہ وہ ان کے درد کو سمجھیں اور ان کی صحیح تصدیق کر ان کو واجب معاوضہ دے، تاکہ ان ٹیچرز کے گھر والوں کے غم کو کچھ کم کیا جا سکے۔