کورونا وبا کی دوسری لہر کے خطرے کے پیش نظر یوپی میں بھی سبھی تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا تھا لیکن اب یوپی میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں کمی دیکھی جارہی ہے، جس کے باعث حکومت نے آج سے تمام تعلیمی اداروں میں تعلیم کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
میرٹھ میں بھی جہاں آج پہلے دن سرکاری اسکولوں میں طالب علموں کی تعداد خاطرخواہ رہی لیکن پرائیویٹ اسکولوں میں طلباء کم ہی اسکول پہنچے۔ تقریبا پانچ ماہ بعد اسکول میں آف لائن تعلیم حاصل کرنے پہنچی طالبات کافی خوش نظر آئیں۔
تمام تعلیمی اداروں میں آف لائن تعلیم کا سلسلہ شروع یہ بھی پڑھیں:
ان کا کہنا تھا کہ آن لائن کے مقابلے آف لائن تعلیم حاصل کرنا زیادہ آسان ہے۔ وہیں اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی گائیڈ لائن کا خیال رکھتے ہوئے سبھی بچوں کو کلاس میں فاصلے سے بیٹھایا جا رہا ہے۔ انہیں امید ہے کہ جلد ہی تعلیمی نظام ایک بار پھر سے پٹری پر لوٹ سکے گا۔
تمام تعلیمی اداروں میں آف لائن تعلیم کا سلسلہ شروع یوپی میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں جس تیزی کے ساتھ کمی دیکھی جا رہی ہے، اس کو دیکھتے ہوئے تعلیمی اداروں میں تعلیم کا سلسلہ تو شروع کر دیا گیا ہے لیکن ایسے میں ہمیں تیسری لہر کے خطرے کو دیکھتے ہوئے احتیاط برتنے کی بھی ضرورت ہے۔ اسی وقت ہم اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کو ان اصل مقام تک پہنچا سکتے ہیں۔
تمام تعلیمی اداروں میں آف لائن تعلیم کا سلسلہ شروع