اردو

urdu

ETV Bharat / state

Public Reaction on Budget میرٹھ میں عام بجٹ سے اقلیتی طبقہ مایوس - اقلیتی برادری عام بجٹ سے مایوس

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی جانب سے جاری کردہ عام بجٹ 2023-24 سے اقلیتی طبقہ مایوس نظر آ رہے ہیں۔ اقلیتی برادری اور خصوصاً مدارس سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے اقلیتوں کے لیے بجٹ بڑھانے کی بجائے اور کم کر دیے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 4, 2023, 11:59 AM IST

میرٹھ میں عام بجٹ سے اقلیتی طبقہ مایوس

میرٹھ:وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے سال 2023-24 کے لیے پیش کیے گئے عام بجٹ سے جہاں سرمایہ کاروں اور ملازمین کے لئے بہتر بتایا جا رہا ہے، تو وہیں یہ بجٹ اقلیتوں کی فلاح و بہبودی کے لیے ناکافی سمجھا جا رہا ہے جس سے خاص کر مدارس انتظامیہ اور اس سے جڑے لوگوں میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ وہ اس بجٹ کو اقلیتوں کے خلاف بجٹ بتا رہے ہیں۔ ہر سال پیش کیے جانے والے مرکزی بجٹ سے عام لوگوں کو خاص توقعات رہتی ہیں۔ خاص طور پر سماج کے مڈل کلاس ​​اور پسماندہ طبقے کے علاوہ اقلیتی طبقے کے لیے اقلیتی بہبود کے لیے مختص بجٹ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

اس سال بھی اقلیتی طبقہ اس سال وزارت کی جانب سے چلائی جارہی فلاحی اسکیموں کے لیے پچھلے سال کے مقابلے زیادہ پیکج کی توقع کر رہا تھا لیکن اقلیتی برادری اور خصوصاً مدرسہ تعلیم سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس مدت میں بجٹ بڑھانے کی جگہ کم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ اقلیتوں کے لیے مختص کئے گئے بجٹ کو بہت زیادہ کم کرنے سے اس طبقے میں مایوسی دیکھی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق مرکزی حکومت کی اقلیتوں کی وزارت کے ذریعے چلائی جانے والی اسکیموں کے لیے بجٹ کو 160 کروڑ سے کم کرکے محض 10 کروڑ کرنا ایک مذاق سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

بجٹ میں کمی کا سب سے زیادہ اثر مدرسہ کی جدید کاری کے لیے چلائی جانے والی اسکیموں پر پڑے گا۔ مدرسہ تعلیم سے وابستہ دانشوروں کا ماننا ہے کہ آنے والے دنوں میں بجٹ کی کمی کی وجہ سے ایسی کئی اسکیمیں مکمل طور پر بند ہوسکتی ہیں۔ مدرسے سے منسلک لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف وزیراعظم مدارس طلباء کے ایک ہاتھ میں قرآن اور ایک ہاتھ میں کمپیوٹر دلانے کی بات کرتے ہیں۔ وہیں اقلیتوں کے لیے بجٹ کو 90 فی صد کم کر اقلیتوں کا مذاق بنایا جا رہا ہے. ماہرین کو امید ہے کہ حکومت آئندہ دنوں میں اقلیتوں کی فلاح و بہبودی کے لیے اعلانات کر سکتی ہے. اسی وقت وزیراعظم کے خواب سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس حاصل کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Tanveer Hasan on Budget اقلیتی امور کے بجٹ میں کمی کا اثر بہار پر بھی پڑے گا، ڈاکٹر تنویر حسن

ABOUT THE AUTHOR

...view details