اردو

urdu

ETV Bharat / state

میر ٹھ : تبلیغی جماعت کے ارکان كو رہائی کا انتظار - انکا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔

کورونا متاثرین سے رابطے میں آنے والے افراد کو احتیاط کے طور پر 14 دنوں کے لیے کوارنٹائن کر دیا جاتا ہے اور اس مدت میں کسی طرح کی علامات ظاہر نہ ہونے پر سینٹر سے ڈسچارج کر دیا جاتا ہے لیکن یو پی کے مختلف اضلاع میں کوارنٹائن کیے گئے تبلیغی جماعت کے اراکین کے معاملے میں ان گائیڈ لائن پر عمل آوری نہیں ہو رہی ہے ۔

تبلیغی جماعت کے ارکان كو رہائی کا انتظار
تبلیغی جماعت کے ارکان كو رہائی کا انتظار

By

Published : May 17, 2020, 8:49 PM IST


اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے مختلف کوارنٹائن مراکز پر سینکڑوں تبلیغی جماعت کے ارکان گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے اپنی رہائی کا انتظار کر رہے ہیں ، میرٹھ کی سردهنہ تحصیل کے جین انٹر کالج کوارنٹائن سینٹر میں 90 میں سے 56 ارکان کو تو 45 دن سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے مگر انکا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

تبلیغی جماعت کے ارکان كو رہائی کا انتظار

گزشتہ روز ان افراد سے ملاقات کے بعد قاضی سردھنه نے حکومت اور ضلع انتظامیہ سے انہیں ڈسچارج کرنے کی گذارش کی ہے، وہیں جماعت کے ارکان کے ساتھ ہورہے برتاؤ کو لیکر نائب شہر قاضی میرٹھ اور جمیعت علماء ہند شہر میرٹھ کے ذمہ دران نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے انہیں ڈسچارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میرٹھ کے سر دھنہ، موانہ اور جئی کے کوارنٹائن سینٹروں میں موجود سینکڑوں ارکین جماعت كو کورنٹائن کی مدّت مکمّل کرنے کے باوجود بھی رہا نہ کیے جانے سے یہ ارکان حکومت اور ضلع انتظامیہ پر غیر جانب دارانہ رویہ برتنے کا الزام لگا رہے ہیں ۔ایسے حالات میں تبلیغی جماعت کے لوگ اب مايوس ہو چکے ہیں کہ شاید ہی عید کے دن ان كو اپنے اہل خانہ کا ساتھ مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details