اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: جنتا کرفیو کے دوران بازار بند رکھنے کا اعلان - وزیراعظم نریندر مودی

ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں 22 مارچ کو جنتا کرفیو کی اپیل کے بعد میرٹھ میں بیوپاری تنظیم نے بھی اتوار کو بازار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

جنتا کرفیو کے دوران بازار بند رکھنے کا اعلان
جنتا کرفیو کے دوران بازار بند رکھنے کا اعلان

By

Published : Mar 21, 2020, 7:51 PM IST

جان لیوا کورونا وائرس کے پیش نظر نریندر مودی نے گذشتہ روز اپنے عوامی خطاب میں اپیل کی تھی کہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 22 مارچ کو جنتا کرفیو رہے گا اس کے پیش نظر میرٹھ میں بیوپاریوں کی تنظیم نے اس روز بازار مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنتا کرفیو کے دوران بازار بند رکھنے کا اعلان، ویڈیو

مختلف کاروباری تنظیموں نے تو وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل پر شہر میں لاؤڈ اسپیکر سے بند کا اعلان بھی کروایا ہے اور لوگوں سے اپیل بھی کی ہےکہ اتوار کے روز سبھی كاروباری اپنا کاروبار بند کر کے جنتا كرفيو كو کامیاب بنائیں۔

دوكانداروں کا کہنا ہے 'کہ وه اپنے گراہکوں کو اس بات کی اطلاع دے دیں کہ اتوار کے روز بازار مکمل طور پر بند رہے گا تا کہ جنتا کر فيو كو کامیاب بنایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details