اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: رین بسیروں میں رات گزارنا مشکل - لیڈی ہسپتال

حکومت رین بسیروں کے ذریعے بے سہارا لوگوں کو رات میں سر چھپانے کا آسرا مہیا کراتی ہے لیکن سردی کے موسم کی شروعات کے باوجود میرٹھ میں نگر نگم کے زیر اہتمام چلنے والے کئی رین بسیرے انتظامیہ کی لاپروائی کا شکار ہے ۔

Meerut: It's hard to spend the night in Rain basera
میرٹھ: رین بسیروں میں رات گزارنا مشکل

By

Published : Nov 28, 2020, 11:02 AM IST

ان رین بسیروں میں صاف صفائی نہ ہونے سے مسافر اور بے سہارا لوگوں کو رات گزارنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی سردی کے موسم میں غریب بے سہارا لوگوں کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے رین بسیرے کا انتظام کیا جاتا ہے۔ میرٹھ میں قائم ایسے ہی رین بسیروں کا جب جائزہ لینے کی کوشش کی گئی تو الگ ہی تصویر دیکھنے کو ملی۔

میرٹھ کے لیڈی ہسپتال میں قائم رین بسیرے میں نہ تو بیڈ پر کوئی چادر تھی اور نہ ہی اوڑھنے کے لیے کوئی لحاف سردی کی سرد راتوں میں الاؤ کا کبھی کوئی انتظام نظر نہیں آیا ۔

میرٹھ: رین بسیروں میں رات گزارنا مشکل

ہسپتال کی ڈاکٹر کے مطابق مریض کی تیمار دار کو وہ اپنے یہاں سے ہی چادر کمبل وغیرہ مہیا کراتے ہیں نگر نگم کی جانب سے اس کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے وہیں دوسری جانب ان رین بسیرون میں رات گزارنے کے لیے آنے والے افراد گندگی اور پرانے لحاف اور چادر کی صفائی نہ ہونے سے با مشکل وقت گزا رپاتے ہیں۔

غریب اور بے سہارا افراد کو آسرا مہیا کرانے میں حکومت اور ضلع انتظامیہ کا اہم فریضہ ہوتا ہے لیکن میرٹھ میں رین بسیرون کے حالات دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے نگر نگم اپنی ذمہ داریوں سے منہ موڑ چکا ہے اور صرف خانہ پورتی کے نام پر سہولت فراہم کرنے کی بات کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details