دہلی فسادات معاملے میں کیس کی پیروی کر رہے محمود پراچہ کے دفتر اور گھر پر پولیس کارروائی سے میرٹھ کے وکلاء میں بھی ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔
دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی اس کارروائی میں پولیس کے رویہ اور چھاپے مارنے کے طریقے پر سوال اٹھاتے ہوئے آج میرٹھ میں آل انڈیا لائرز یونین نے صدر جمہوریہ اور چیف جسٹس آف انڈیا کے نام میمورنڈم پیش کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کرایا اور وکیلوں کی حفاظت کے لیے پروٹیکشن ایکٹ بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔