اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: مذہبی تہواروں میں گنگا جمنی تہذیب کی جھلک - میرٹھ ای ٹی وی بھارت خبر

بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں مختلف مذاہب، رنگ و نسل اور تہذیب و ثقافت کے حامل افراد ایک ساتھ رہتے اور بستے ہیں ۔ ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں۔ مذہبی تہواروں میں ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرکے آپس میں خوشیاں باٹتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی نظارہ اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں دیکھنے کو ملا جہاں شیو کے عقیدت مندوں کی جانب سے منقعد تقریب میں مقامی مسلمانوں کو مدعو کیا گیا۔

گنگا جمنی تہذیب کی جھلک
گنگا جمنی تہذیب کی جھلک

By

Published : Sep 4, 2021, 8:31 AM IST

بھارت کثیر لسانی اور کثیر مذہبی ملک ہے۔ یہاں کی مشترکہ تہذیب و ثقافت کی نظیر دنیا بھر میں نہیں نہیں ملتی۔ مختلف مذاہب کے افراد اپنی مذہبی تقاریب کے میں دیگر مذاہب کے افراد کو مدعو کرتے ہیں۔

گنگا جمنی تہذیب کی جھلک

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ساون کے مہینے میں جہاں شیو بھکتوں کے لیے بہت سے مسلمان سیوا کیمپوں میں بھنڈارے کا اہتمام کرتے ہیں وہیں، کرشن جنم اسٹمی اور ایکا دشی کے موقع پر برادر وطن کی جانب سے منعقد کیے جانے والے بھنڈاروں میں خاص طور پر مقامی مسلمانوں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:گنگا جمنی تہذیب کے فروغ میں بنارس کا اہم کردار

مقامی مسلمان نہ صرف بھنڈاروں کے اہتمام کے لیے تعاون کرتے ہیں بلکہ بھنڈارے میں شامل ہوکر آپسی رواداری اور گنگا جمنا تہذیب کی مثال بھی پیش کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details