میرٹھ میں لاڈو پنچایت Lado Panchayat کے ذریعے لڑکیوں کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں لڑکیوں کی شادی کی عمر سے متعلق بل پر ان کی رائے جاننے کی کوشش کی گئی۔
مرکزی حکومت کی جانب سے شادی کی عمر 18 سال کی بجائے 21 سال کرنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا جس پر پروگرام میں موجود طالبات نے اس بل پر رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے بل کے حق میں باتیں کہی۔
ملک کے مختلف شہروں میں لاڈو پنچایت کے ذریعے لڑکیوں کی رائے Opinion on Marriage of Girls جاننے کی کوشش کر رہے سماجی کارکن سنیل جگنپال نے میرٹھ میں لاڈو پنچایت کا اہتمام کیا جس میں مختلف اسکولوں کی طالبات نے شرکت کی۔