میرٹھ پولیس کا دعوی ہے کہ اس معاملے میں چھ لوگوں کو گرفتار کر لیا گیاہے۔
ملزمان سے تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کی بستی میں رہنے والے ایک شخص نے (جو غیر قانونی طور پر شراب کی خرید و فروخت کرتے تھے) قانونی شکنجے سے بچنے کے لئے اپنی چھوپڑی میں آگ لگا دی تھی، جسکے باعث 150 گھر جل کر خاکستر ہو گئے۔
میرٹھ میں آتشزدگی سے متاثر افراد بد حالی کا شکار قابل ذکر ہے کہ سماجی تنظیمیں آئے دن بستی کا جائزہ لے رہی ہیں اور امدادی ساز و سامان فراہم کر رہی ہیں۔
رام ناتھ فاؤنڈیشن نامی تنظیم کے متعدد اراکین نے بستی کا معائنہ کیا اور غریب و نادارلوگوں میں کھانا تقسیم کیا۔
فاؤنڈیشن کے رکن ابھیشیک نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً ان لوگوں کو مدد کی ضرورت ہے اور ہماری تنظیم ممکنہ مدد کے لیے تیار ہے۔
سبھارتی یونیورسٹی کے ڈاکٹر طلبہ نے بھی بستی کا دورہ کیا ہے اور بیمار و نادار افراد کے علاج کی یقین دہانی کرائی ہے۔