بنجارا برادران کی قریب دو کروڑ روپے کی جائداد قرق میرٹھ:اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کی پولیس نے آج بڑی کارروائی کرتے ہوئے گائے کے اسمنگلر شمیم بنجارا کی قریب 2 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ Meerut District Police Action Against Banjara Brothers In Cattle Smuggling Case
بین الاقوامی سطح پر گائے کے اسمگلر اکبر بنجارا اور سلمان بجارا 19 اپریل 2022 کو آسام میں ایک انکاؤنٹر میں مارے گئے تھے۔ آسام میں اکبر بنجارا پر 2 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ گینگسٹر ایکٹ کے تحت میرٹھ کے پھلاودہ تھانے میں درج کیس کی گئی تھی ۔جانچ میں پولس کو غیر قانونی اثاثے ملے تھے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ بین الاقوامی مویشیوں کے اسمگلروں نے مختلف مقامات پر تقریباً 300 کروڑ روپے کے اثاثے جمع کئے تھے۔
بنجارا برادران کی قریب دو کروڑ روپے کی جائداد قرق ملزم اکبر بنجارا اور سلمان بنجارا کے اینکاؤنٹر میں مارے جانے کے بعد اب میرٹھ پولیس ان کے تیسرے بھائی شمیم بنجارا پر بھی شکنجا کسنے کی کوشش تیز کردی ہے۔اسی تحت اب تک قریب 35 کروڑ کی جائیداد ضبط کی جا چکی ہے۔ میرٹھ پولیس نے اب تک اکبر بنجارہ، شمیم بنجارہ کی 35 کروڑ سے زیادہ کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
مزید پڑھیں:Haldwani Railway Land Encroachment ہلدوانی میں مکانات گرانے کے خلاف اے ایم یو طلباء کا احتجاجی مارچ
گزشتہ دنوں میرٹھ میں تھانا لساڑی گیٹ علاقے کے شوقین گارڈن میں بنجارا برادران کی غیر قانونی جائیداد پولیس نے ضبط کی تھی جس کی مالیت 2 کروڑ 80 لاکھ ہے۔ گینگسٹر ایکٹ کے تحت اکبر بنجارا اور ان کے بھائی شمیم بنجارا کے سات پلاٹ، ایک مکان اور ایک زیر تعمیر مکان ضبط کئے گئے ہیں۔کل ملاکر اب تک بنجارا برادران کی قریب 37 کروڑ روپے کی جائدادیں ضبط کی جا چکی ہے۔Meerut District Police Action Against Banjara Brothers In Cattle Smuggling Case