میرٹھ میں عالمی یوم گوریا کے موقع پر انوائرمنٹ کلب نے چڑیوں کو بچانے کی مہم کے تحت ’برڈ ہاوز‘ تقسیم کئے تاکہ آنے والی نسلوں تک چڑیا کو محفوظ رکھا جاسکے۔
میرٹھ: عالمی یوم گوریا کے موقع پر ’برڈ ہاوز‘ کی تقسیم دنیا بھر میں 2010 سے 20 مارچ کو یوم گوریا منایا جارہا ہے۔ اسی کے تحت آج میرٹھ میں بھی ’یوم گوریا منایا گیا۔ انوائرمینٹ کلب کی جانب سے ’کہاں گئی میرے گھر کی گوریا‘ کے عنوان سے مہم چلائی گئی اور چھوٹے چھوٹے برڈس ہاوز تیار کرکے انہیں تقسیم کیا گیا۔
گوریا کی نسل کو بچانے کےلیے برڈ ہاوز تقسیم کئے گئے تاکہ ان کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ مہم کے دوران تمام لوگوں کو موسم گرما کے دوران اپنے گھروں کی چھتوں پر برتن میں پانی رکھنے کی اپیل کی گئی۔
انوائرمینٹ کلب کے ذمہ داروں نے بتایا کہ عالمی یوم گوریا کو منانے کا مقصد آنے والی نسلوں کے لئے گوریا کی حفاظت کرنا ہے اور فضائی آلودگی کو کم کرتے ہوئے چڑیوں کو بچایا جاسکے۔