کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر ایک بار پھر سے تعلیمی نظام درہم برہم ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔ اتر پردیش میں بھی حکومت کی جانب سے جاری نئی گائید لائنز کے مطابق 4 اپریل تک اسکول اور مدارس کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مدرسہ منتظمین طلباء کے لیے تعلیم کا بڑے نقصان کا اندیشہ بھی ظاہر کر رہے ہیں۔
کورونا کے بڑھتے معاملات باعث تشویش اتر پردیش میں ایک پھر سے کورونا انفکشن کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے درجہ آٹھ تک کے سبھی اسکول اور مدارس کو 4 اپریل تک بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئےہیں۔ ایسے میں مدرسہ منتظمین کے لیے ایک بار پھر سے آن تعلیم شروع کرنا مشکل قدم ثابت ہو رہا ہے۔
منتظمین کا کہنا ہے گزشتہ برس بھی آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے طلباء میں مدارس کے طلباء کا فیصد کافی کم رہا تھا۔ ایسے میں ایک بار پھر اگر وہی حالات پیدا ہوئے تو مدرسہ کے طلباء کو ایک بار پھر دشواری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ حالات کچھ بھی ہو تعلیم متاثر نہیں ہونی چاہیے۔
میرٹھ میں اَن لاک کے بعد سے اسکول اور مدارس میں تیزی کے ساتھ تعلیمی سیشن کو پورا کرایا جا رہا تھا اور ہوم امتحان کی تیاریاں بھی کی جا رہی تھی لیکن کورونا کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے جس طرح سے اسکول اور مدارس کو بند کیا گیا اسے دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ کہیں گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی اسکولوں کھولنے سے متعلق پھر سے تاریخوں کا سلسلہ شروع نہ ہو جائے۔