عالمی وبا کورونا وائرس کے سے تحفظ کے لئے آج ملک گیر سطح پر کوڈ ویکسین کی ٹیکہ کاری مہم کے ساتھ ہی میرٹھ کے ضلع اسپتال میں بھی آج ٹیکہ لگانے کا کام شروع کیا گیا۔
میرٹھ :کورونا ٹیکہ کاری مہم کی شروعات
تقریباً گیارہ مہینے کے انتظار کے بعد ملک میں کورونا کی ٹیکہ کاری شروع ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم نریند مودی کے ذریعے ٹیکہ کاری کے افتتاح کے بعد میرٹھ میں بھی کورونا کا ٹیکہ لگانے کا کام کیا گیا۔
کورونا ٹیکہ کاری مہم کی شروعات
پہلے مرحلے میں شعبہ صحت کے کارکنان کے سامنے میرٹھ کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر اکھیلیش موہن نے سب سے پہلے ٹیکہ لگوایا ۔
اس موقع پر ضلع انتظامیہ کے علاوہ محکمہ صحت اور محکمہ پولیس کی جانب سے مکمل انتظامات کیے گئے تھے، تاکہ کسی قسم کی کوئی دشواری نہ پیش آئے۔ ساتھ ہی ٹیکہ کاری کاری کے حوالے سے عوام سے اپیل کی گئی کہ ویکسین سے متعلق افواہوں سے بچیں۔
ٹیکہ کاری مہم کے آغاز سے امید کی جا رہی ہے کہ ملک کوجلد ہیکورونا کی وبا سے نجات مل سکے گی۔