میرٹھ:راہل گاندھی کی بھارت جوڑوں یاترا کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے میرٹھ میں بھی کانگریس پارٹی کے رہنما اور کارکنان اترپردیش سے بھارت جوڑوں یاترا کی وداعی کے بعد اب کشمیر میں بھارت جوڑوں یاترا کا حصہ بننے کی تیاری میں مصروف ہیں ۔ Meerut Congress Leaders Planning To Join Bharat Jodo Yatra
میرٹھ میں کانگریس شہر کمیٹی کے صدر زاہد انصاری کا کہنا ہے کہ اگر پارٹی کی طرف سے ان کو اجازت ملی تو وہ کشمیر میں راہل گاندھی کی یاترا میں نہ صرف شامل ہوں گے بلکہ ہندوستانی پرچم کشائی کی تقریب میں بھی شامل ہوں گے۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں اترپردیش میں داخل ہونے کے بعد کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا ہریانہ اور پنجاب سے گزرتی ہوئی کشمیر پہنچ کر ختم ہو گی۔ یوپی میں راہل گاندھی کی یاترا کو عوامی حمایت ملنے کے بعد اب میرٹھ شہر کے کانگریس کارکنان یاترا کا حصہ بننے کے لئے کشمیر روانہ ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔