میرٹھ: ریاست اترپریش کے ضلع میرٹھ کے دورالا تھانہ علاقے میں واقع کولڈ اسٹوریج میں جمعہ کے روز ہوئے دھماکے سے پانچ منزلہ عمارت کی چھت گر گئی ، ملبے میں دبنے سے سات مزدوروں کی موت ہوگئی تھی جبکہ اس حادثے میں شدید زخمی مزدوروں کو میرٹھ کے لالا لجپت رائے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا جن کا علاج جاری ہے۔وہیں نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے زخمی مزدوروں اور ان کے رشتہ داروں سے حادثے سے متعلق بات چیت کی۔
کولڈ اسٹوریج حادثے کے شکار تمام مزدروں کا تعلق جموں و کشمیر کے ادھم پور سے ہے۔ اس حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والے مزدوروں کے رشتہ داروں کو اطلاع دے دی گئی تھی جس کے بعد کچھ مزدوروں کے رشتہ دار میڈیکل کالج پہنچے۔ ای ٹی وی بھارت نے حادثے میں ہلاک ہونے والے اور زخمیوں کے اہلخانہ سے میرٹھ میڈیکل کالج بات چیت کی اور اس حادثے سے متعلق جانکاری لی۔ حادثے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ہوئے مزدوروں کے رشتے دار بھی میڈیکل پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور وہ اب اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ سے امداد کی گہار لگا رہے ہیں۔