میرٹھ میں تھانہ لساڑی گیٹ علاقے کے اسلام آباد علاقے میں بھائی نے اپنی سگی بہن کے سر میں گولی مار کر اسے ہلاک کر دیا۔
قتل کی وجہ بہن کسی نوجوان کے ساتھ پیار کرتی تھی۔اور کچھ تصویریں بھائی کے سامنے آنے سے بھائی نے غصے میں بہن کے سر میں گولی مارکر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
میرٹھ: بھائی نے بہن کا کیا قتل پولیس کے مطابق اس کی بہن کی دو دن بعد شادی بھی تھی۔ فی الحال پولیس قاتل بھائی کو گرفتار کر آگے کی کارروائی شروع کردی ہے۔
قتل کا میرٹھ میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی ایک بیٹے نے اپنی ماں کو گلا دبا کر مار ڈالا تھا ۔اس طرح کے معاملے سامنے انے سے یہی لگتا ہے کہی سماج میں رشتوں کی اہمیت ختم نہ ہو جائے ۔