گزشتہ برس ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت بڑی تعداد میں ہیلتھ ملازمین کی تقرری عمل میں لائی گئی تھی۔ اسی کے تحت اترپردیش میں بھی بڑی تعداد میں کانٹریکٹ شدہ نرسوں کی بھرتی کی گئی لیکن اب ان کو کانٹریکٹ پورا ہونے سے قبل ہی ان کی ملازمت کو ختم کئے جانے سے ناراض نرسوں نے ڈی ایم افس کے باہر احتجاج کر اپنی ناراضگی درج کرائی۔
انہوں نے ضلع مجسٹریٹ آفس میں ڈی ایم سے ملاقات کر ان کو دوبارہ ملازمت پر رکھے جانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ملک میں کورونا سبھی کو اپنی آغوش میں لے رہا تھا اس وقت انہوں نے اپنی زندگی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت اپنی ڈیوٹی کو انجام دیا، آج اس کا نتیجہ ہے کہ ان کو بے روزگار کیا جا رہا ہے۔