میرٹھ:اترپردیش حکومت کے سابق وزیر یعقوب قریشی کے خلاف غیر قانونی طور سے گوشت کا کاروبار Illegal Meat Factory Case Against Yakub Qureshi کرنے کے معاملے میں ان کی تقریبا سو کروڑ روپے کی ملکیت قرق کر لی گئی۔ بدھ کی صبح ہی یعقوب قریشی کی میٹ فیکٹری کو قرق کرتے ہوئے سیل Yakub Qureshi Property Attached کردیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ بغیر اجازت مویشی کاٹنے کے معاملے میں مقدمہ درج ہونے کے بعد سے یعقوب اور ان کا پورا کنبہ لمبے وقت سے فرار ہے۔ اس بابت کئی بار ان کے گھر پر نوٹس بھی چسپاں کیا گیا تھا۔ یعقوب نے الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت حاصل کرنے کی کوشش بھی کی لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔ Haji Yakub Qureshi Property Attached By Meerut Police
میرٹھ کے اے ایس پی چندرکانت مینا نے بتایا کہ الفہیم میٹس کمپنی کی آڑ میں یعقوب کی چار الگ الگ کمپنیاں چل رہی تھیں، جس سے ٹیکس کی چوری کی جاسکے۔ دو کمپنی میں یعقوب کا کنبہ شیئر ہولڈر ہے جب کہ الفوزان کمپنی عمران کے بیٹے فوزان کے نام پر ہے۔ Yakub Qureshi Property Attached