اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ۔: مہنگائی کے خلاف صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم - etv bharat urdu

میرٹھ۔ میں آج بے قابو مہنگائی اور صوبے کے بگڑتے نظم ونسق کے خلاف راشٹریہ لوک دل کا صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم۔

میرٹھ۔ میں مہنگائی کے خلاف صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم پیش کیا گیا
میرٹھ۔ میں مہنگائی کے خلاف صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم پیش کیا گیا

By

Published : Jul 12, 2021, 11:09 PM IST

میرٹھ میں آج راشٹریہ لوک دل کی جانب صوبائی سطح پر یوگی سرکار کی ناکامیوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔جس میں ضلع کے تمام پارٹی کارکنان نے شرکت کرکے یوپی کی حکومت کی تانا شاہی کے خلاف ایک میمورنڈم میرٹھ ڈی ایم کے ذریعے صدر جمہوریہ کے نام پیش کیا گیا ۔

میرٹھ۔ میں مہنگائی کے خلاف صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم پیش کیا گیا



تیل کی قیمتوں میں ہو رہے غیرمعمولی اضافے اور صوبے میں نظم ونسق کے بگڑتے حالات سے ناراض آج راشٹریہ لوک دل کے سینکڑوں کارکنان نے یوگی حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

میرٹھ۔ میں مہنگائی کے خلاف صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم پیش کیا گیا

اس موقع پر پارٹی لیڈران کا کہنا تھا کہ صوبے میں جس طرح سے کرائم کا گراف بڑھ رہا ہے اور پنچایت انتخابات میں یوگی سرکار کی تاناشاہی دیکھنے کو ملی اس کو دیکھتے ہوئے یہی کہا جا سکتا ہے کہ صوبے میں یوگی سرکار پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔

میرٹھ۔ میں مہنگائی کے خلاف صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم پیش کیا گیامیرٹھ۔ میں مہنگائی کے خلاف صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم پیش کیا گیا

جنگل راج قائم ہو چکا ہے انہیں سب مانگوں کو لیکر آج ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ کے نام پیش کیا اور یوگی حکومت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر صوبے میں اس طرح کے ماحول کو نہیں روکا گیا تو وہ یوگی حکومت کے خلاف ایک بڑا احتجاج بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں:

بارہ بنکی: تنخواہ نہ ملنے سے ناراض آشا ورکرس کا احتجاج

ملک میں بے قابو مہنگائی سے آج ہر کوئی پریشان ہے۔ حکومت کی ناکامیوں کو عوام کی آواز بنا کر مخالف سیاسی جماعتیں حکومت کو تنقیدکرنےکا موقع ضرور مل رہا ہے اب دیکھنا ہوگا کہ سرکار کس طرح سے خود کو عوام کے درمیان صحیح ثابت کر پاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details