اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: انعامی بدمعاش کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی

میرٹھ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے انعامی بدمعاش بدن سنگھ بدّو کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

Meerut: A major police operation against a reward bully
میرٹھ: انعامی بدمعاش کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی

By

Published : Feb 25, 2021, 8:23 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں عمر قید کا سزا یافتہ اور ڈھائی لاکھ کا انعامی بدمعاش بدن سنگھ بددو کی راہ فرار کے چلتے اس کے مکان کی قرقی اور اس کی کوٹھی کو گرائے جانے کے بعد اب اس کی تقریباً 125 کروڑ کی جائداد پر قبضہ کر کے پولیس نے بدن سنگھ بددو کے خلاف بڑی کارروائی کو انجام دیا ہے۔

میرٹھ: انعامی بدمعاش کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی

اترپردیش میں شاطر بدمعاشوں کے لئے یوگی حکومت ہر طرح سے کمر بستہ ہے۔ بدمعاشوں کے خلاف سلسلے وار کارروائی کرتے ہوئے میرٹھ میں انعامی بدمعاش بدن سنگھ بددو کی عالی شان کوٹھی کو زمیندوز کرنے کے بعد اب ضلع انتظامیہ بدن سنگھ بدو کی قریب 125 کروڑ روپے کی ملکیت پر قبضہ کر اس کی جائداد پر اپنا بورڈ بھی چسپاں کر دیا تاکہ بدن سنگھ کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔

میرٹھ: انعامی بدمعاش کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی

آج پولیس نے بدن سنگھ کو کروڑوں کی جائداد سے برطرف کر کے اس کے مالکانہ حق سے بھی باہر کردیا گیا۔ پولیس کی اس کارروائی سے انعامی بدمعاش پر شکنجہ کسنے کی کوشش جاری ہے۔ تاکہ بدن سنگھ بددو کو گرفتار کر اس کو سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details