متھرا:اتر پردیش کے شہر متھرا کی ایک عدالت نے جمعہ کو مینا مسجد اور کٹرا کیشو دیو مندر کے درمیان تنازع سے متعلق ایک معاملے کی سماعت کی اگلی تاریخ 30 نومبر مقرر کی ہے کیونکہ مدعا علیہ کی غیر موجودگی کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی۔ درخواست گزاروں نے دعویٰ کیا کہ مسجد کو مندر کی زمین کے ایک حصے پر بنایا گیا ہے۔ Meena Masjid and Katra Keshav Dev Temple
Meena Masjid Dispute مینا مسجد تنازع پر آئندہ سماعت 30 نومبر کو
مینا مسجد تنازع معاملے میں متھرا کی عدالت نے اگلی سماعت کی تاریخ 30 نومبر مقرر کی۔ درخواست گزاروں کا دعویٰ ہے کہ یہ مسجد، مندر کی زمین کے ایک حصے پر بنائی گئی تھی۔ Mathura Court Hearing Meena Masjid Dispute
سینئر وکیل دیوکی نندن شرما، جو عرضی گزاروں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے خزانچی دنیش چندر شرما اور کیشو دیو نے صحافیوں کو بتایا کہ جمعہ کے روز اس معاملے میں مسجد کے احاطے میں جاری تعمیراتی کام پر روک لگانے کے لیے سماعت 'امین' (ریونیو اہلکار) کے ذریعہ مسجد کا سروے کرانے پر ہونی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک مدعا علیہ اتر پردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین اور مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے کوئی وکیلپیش نہیں ہوا ہے۔ شرما نے کہا کہ عدالت نے اس معاملے کی اگلی سماعت کی تاریخ 30 نومبر مقرر کی ہے۔
اس کے علاوہ کرشنا جنم بھومی۔متھرا عیدگاہ کیس سے متعلق ایک اور معاملے میں، وکلاء مہندر پرتاپ سنگھ اور راجیندر مہیشوری کی طرف سے ضلع جج راجیو بھارتی کی عدالت میں دائر نظر ثانی کی درخواست پر سماعت نہیں ہو سکی۔ درخواست گزاروں نے کہا کہ اب سماعت 10 نومبر کو ہوگی۔