عازمین حج کو مقدس سفر کے دوران چھوٹی موٹی تکالیف سے پریشانی نہ ہو اس کے لیے بارہ بنکی ضلع کی یونانی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے منفرد اقدام کے ہیں، یہاں یونانی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے عازمین حج کو میڈسن کٹ تقسیم کی گئی ہے، جس میں چھوٹی موٹی بیماریوں درد اور تکلیف کو ختم کرنے کی ادویات ہیں۔Unani Doctors Association
دراصل سفر حج کے دوران تمام وجوہات کی وجہ سے صحت پر فرق پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے بخار، زخام، پیر میں درد کٹنا چھلنا ممکن ہے. ایسے میں حج کے دوران ان کی عبادت میں خلل نہ پڑے اور انہیں دوا کے لئے ادھر ادھر نہ بھٹکنا پڑے اس کے لئے یونانی ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ میڈسن کٹ تقسیم کی گئی ہے۔