اردو

urdu

ETV Bharat / state

وارانسی: جانچ کے لیے 16 افراد کے نمونے لیے گئے - وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما

ریاست اتر پردیش کے ضلع وارانسی کے چیت گنج علاقے کے پیترکنڈا میں میڈیکل ٹیم کے ذریعہ 16 افراد کے نمونے لیے گئے۔

وارانسی: جانچ کے لیے 16 افراد کے نمونے لیے گئے
وارانسی: جانچ کے لیے 16 افراد کے نمونے لیے گئے

By

Published : Apr 20, 2020, 1:43 PM IST

وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما کی ہدایات پر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وی بی سنگھ نے پیترکنڈا اور نکی گھاٹ کے کورونا مثبت مریضوں سے ملاقات کی اور وہاں جاری طبی آپریشنز کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر جیسوارہ، ڈاکٹر سومیا نیول، ڈاکٹر سورہب کی میڈیکل ٹیم موجود تھی۔ آج پیترکنڈا میں 16 افراد کا میڈیکل ٹیم نے جانچ کے لیے نمونہ لیا ہے۔ ایک دن پہلے نکی گھاٹ میں 14 افراد کا میڈیکل ٹیم نے جانچ کے لیے نمونہ لیا تھا۔

بنارس کے دیگر ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے لیے نمونے لیے جارہے ہیں۔ جن افراد کا کورونا وائرس کی مثبت رپورٹ آئی ہے ان کے علاوہ ان کے رابطے میں آنے والے افراد کی نشاندہی کی جارہی ہے اور پورے علاقے کی صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ 'جن علاقوں میں کورونا کے مثبت مریض پائے گئے ہیں ان علاقوں میں کورونا جانچ کے لیے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details