اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ-19 کے باعثِ میڈکل ایجوکیشن متاثر

کووڈ-19 کے باعثِ تعلیم کے متعدد شعبہ جات کی طرح میڈکل ایجوکیشن بھی کافی متاثر ہو رہا ہے، میڈکل کالیجز سے طلباء کو آن لائین تھیوری اور کچھ پریکٹیکل بتائے جا رہے ہیں لیکن ان سے بہت اچھے نتائج برآمد نہیں ہو رہے ہیں، ماہرین کے مطابق اس سے سیشن میں تاخیر تو ہوگی ہی، ساتھ ہی وقفہ بھی زیادہ لگے گا۔

میڈکل ایجوکیشن متاثر
میڈکل ایجوکیشن متاثر

By

Published : Sep 11, 2020, 9:14 AM IST

Updated : Sep 11, 2020, 11:34 AM IST

اترپردیش کے بارہنکی کے بیشتر میڈیکل کالجز کو کووڈ اسپتال بنادیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں پر میڈیکل تعلیم کافی متاثر ہورہی ہے۔

دراصل میڈکل ایجوکیشن تین حصوں میں تقسیم ہوتی ہے. پہلی نالج یعنی تھیوری، دوسری سائیکو موٹر یعنی پریکٹیکل اور تیسری ایفیکٹو ڈومین، جس میں طلبہ مریضوں کے درمیان ان کے احساسات کو سمجھتے ہیں۔

میڈکل ایجوکیشن متاثر

میڈکل کالیجز میں طلبہ کے آنے پر پابندی سے دو حصوں پر طلبہ کام نہیں کر پا رہے ہیں اور میڈکل ایجوکیشن حاصل کرنے کے عمل میں آخری دونوں حصوں کا ہی اہم کردار ہوتا ہے۔

پریکٹیکل پورا کئے بغیر میڈکل ایجوکیشن مکمل نہیں ہو سکتا، اسلئے ماہرین کے مطابق رواں برس سیشن مکمل ہونے میں بھی تاخیر ہوگی، ماہرین میڈکل طلبہ کو دی جا رہی آن لائین تعلیم کو صرف کچھ نہیں سے کچھ بہتر مان رہے ہیں، ان کے مطابق انہیں اصل علم 'پریکٹیکل' کے ذریعہ ہی ہو پائے گا.

Last Updated : Sep 11, 2020, 11:34 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details