اس موقع پر مسلمانوں کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں برادران وطن نے بھی شرکت کی۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کے موقع پر لوگوں نے مختلف قسم کے پروگراموں کا اہتمام کرکے نبی رحمت کو یاد کیا۔
رامپور میں اس موقع پر جہاں اپنے روایتی انداز میں جلوس محمدی کا اہتمام کیا گیا وہیں ایک سماجی تنظیم ورلڈ آرگنائزیشن آف رلیجنس اینڈ نالج(ورک) نے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کرکے بلا تفریق مذہب و ملت لوگوں کی خدمات انجام دیکر رحمت اللعالمین کے پیغام کو عام کیا۔