اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں گوشت فروشوں کے مشکلات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں۔ مختلف ہندو تنظیمیں گوشت فروشوں کو گوشت کی دکانیں بند کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ اب نوراتری کے نام پر گوست کی دکانیں بند کرنے کا مطالبہ Meat shop closure Demand in Ghaziabad کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں ہندو یوا واہنی کے کارکنوں نے غازی آباد کے ڈپٹی کلکٹر کو ایک میمورنڈم سونپا ہے جس میں چتر مہینے میں نوراتروں کے دوران گوشت کی دکانیں بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈپٹی کلکٹر نے تحقیقات کے بعد کارروائی کا یقین دلایا۔