اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: انتظامیہ، گوشت کی دکانیں کھولنے کی اجازت دے - اترپردیش نیوز

ڈی ایم آفس پر گوشت کے تاجروں اور مختلف تنظیموں نے گوشت کی دکانیں کھولنے کے لئے ضلع کلکٹر سیلوا کماری جے کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔

انتظامیہ سے گوشت کی دکانیں کھولنے کا مطالبہ
انتظامیہ سے گوشت کی دکانیں کھولنے کا مطالبہ

By

Published : Jun 10, 2020, 4:11 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر سے گوشت کے تاجروں اور مختلف تنظیموں نے آج ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پہنچے اور ضلعی انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے اپنی پریشانیوں کا اظہار کیا۔

دیکھیں ویڈیو

گوشت کے تاجروں کے ساتھ پہنچے مفتی حاجی ذالفقار نے کہا کہ 'جبکہ انتظامیہ عالمی وبا سے نمٹنے والے لوگوں کے مسائل کو حل کر رہا ہے، پھر انتظامیہ گوشت کے تاجروں پر کیوں توجہ نہیں دے رہا ہے۔'

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت گوشت کے تاجروں کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ گوشت فروخت کرنے والوں کا کاروبار تقریباً ڈھائی ماہ سے مکمل طور پر بند ہے۔ اسی لئے گوشت تاجروں نے انتظامیہ سے گوشت کی دکانیں کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔'

اسی طرح شہر مفتی حاجی ذالفقار نے بھی آنے والے بارش کے موسم کے پیش نظر نالوں کی صفائی کو بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اس کے بعد ضلع کلکٹر سیلوا کماری جے نے گوشت کے تاجروں کو یقین دلایا کہ وہ دوسرے عہدیداروں سے ملاقات کے بعد جلد ہی اس سلسلے میں کوئی فیصلہ لیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details