لکھنؤ:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر مسلم سماج کے تئیں منفی سوچ رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ ’’پسماندہ مسلم سماج کا راگ بی جے پی اور آر ایس ایس کا نیا شگوفہ ہے، جبکہ سچائی یہ ہے کہ کانگریس کی طرح موجودہ حکومت کے میعاد کار میں بھی مسلم غریبی اور پچھڑے پن سے نہیں نکل سکے۔‘‘ Mayawati Attacks BJP and RSS
مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا: اپنے سطحی سیاسی مفاد کی خاطر ’پسماندہ مسلم سماج‘ کا راگ بی جے پی اور آر ایس ایس کا اب نیا شگوفہ ہے جبکہ مسلم سماج کے تئیں ان (بی جے پی اور آر ایس ایس) کی سوچ، نیت، پالیسی اور ان کا ٹریک ریکارڈ کیا اور کیسا ہے؟ یہ کسی سے بھی مخفی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی کی مسلم سماج کے تئیں منفی سوچ کا نتیجہ ہے کہ ان کی حکومت میں بھی وہ تقریبا اتنے ہی غریب، پسماندہ اور جان مال مذہب کے معاملے میں غیر محفوظ ہیں جتنے وہ کانگریس اقتدار میں تھے۔ مسلم سماج کا دلتوں کی طرح پسماندہ و محروم بنے رہنا کافی تکلیف دہ اور بدقسمتی ہے۔‘‘ Mayawati on Backward Muslim Society in UP