بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے ہاتھرس اجتماعی عصمت دری کے معاملے کی تحقیقات مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے متاثرین کنبے کو انصاف دلانے کے لئے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
محترمہ مایاوتی نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا 'ہاتھرس کے اجتماعی عصمت دری معاملے کے تعلق سے پورے ملک میں زبردست غصہ ہے۔ اس کی ابتدائی تحقیقات سے عوام مطمئن نہیں ہیں۔ اس معاملے کی سی بی آئی یا پھر سپریم کورٹ کی نگرانی میں جانچ ہونی چاہئے، بی ایس پی کی یہ ہی مانگ ہے'۔