بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریم مایاوتی نے لکھنؤ میں مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے قریب آنے پر اس قسم کی کاروائی لوگوں کے ذہنوں میں شبہات کو پیدا کرتی ہے۔
محترمہ مایاوتی نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا یوپی پولیس کا لکھنؤ میں دہشت گردانہ سازش کاپردہ فاش کرنے کے دعوی کے ساتھ اس معاملے میں گرفتار دو افراد کے تار القاعدہ سے وابستہ ہونے کا دعوی اگر صحیح ہے تو یہ کافی سنگین معاملہ ہے۔ اور اس پر مناسب کاروائی ہونی چاہئے۔ اس کی آڑ میں کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے جس کے شبہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: