مایاوتی نے عرفان خان کے انتقال پر دکھ ظاہر کرتے ہوئے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ ' بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اپنی چھاپ چھوڑنے والے سدابہار اداکار عرفان خان کے انتقال کی خبر بے حد دکھ بھری ہے۔'
عرفان خان کو مایاوتی کا خراج تحسین - عرفان خان کا صرف 54سال کی عمر میں ہی آج انتقال کی خبر بے حد دکھ بھری
بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار عرفان خان کو ایک سدابہار اداکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہر طبقے پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
عرفان خان کو مایاوتی کا خراج عقیدت
انہوں نے کہا کہ' اپنی اداکاری سے ہر طبقے کے شائقین کو متاثر کرنے والے عرفان کے خاندان اور ملک و دنیا میں ان کے مداحوں کو قدرت اس دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔'
عرفان خان کا آج ممبئی میں انتقال ہوگیا۔وہ لمبے وقت سے کینسر میں مبتلا تھے۔