انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ریاست میں بڑھتے جرائم کو کنٹرول کرنے اور نظم ونسق میں برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
انہوں نے یوگی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہر جانب بد نظمی کا دور دورہ ہے۔
بی ایس پی سپریمو نے منگل کو اپنے ایک ٹوئٹ میں یوگی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے لکھا جرائم پر قابو و نظم و نسق میں بری طرح ناکامی کی وجہ سے یہاں یوپی میں جنگل راج بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
اس کے لئے افسروں کو بلی کا بکرا بنانے سے پہلے بی جے پی کو ملزموں کو ہر طرح کا شہہ و تحفظ دینا بند کرنا ہوگا۔جو مفاد عامہ میں بہت ہی ضروری ہے۔