بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے مرکز اور ریاستی حکومتوں سے پٹرولیم مصنوعات خصوصا پٹرول۔ڈیزل پر ٹیکس کم کرنے کا آج مطالبہ کیا اور کہا کہ اس سے غریب اور مڈل کلاس کو راحت ملے گا۔
مایاوتی نے آج پٹرول، ڈیزل کے ٹیکس میں اضافہ کو روکنے کے لئے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس جیسی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کر کے کورونا قہر، بے روزگاری اور مہنگائی سے پریشان عوام کو ستانا نامناسب ہے۔ اس جان لیوا ٹیکس اضافہ سے فلاح عامہ کے لئے رقم اکٹھا کرنے کی حکومت کی منطق غیر مناسب ہے۔