اس واقعہ پربی ایس پی سپریمو مایاوتی نے یوگی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ریاست میں خواتین پر مسلسل ظلم ہو رہا ہے۔
مایاوتی نے لکھیم پور کھیری ضلع میں ایک دلت نوعمر لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے کیس میں یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مایاوتی نے ٹویٹ کیا کہ ریاست میں دلتوں اور خواتین پر مسلسل حملے ہورہے ہیں ، ان کے قتل ہو رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ایس پی اور بی جے پی میں کیا فرق ہے؟
ضلع لکھیم پور کھیری میں جمعہ کو دیر شب ایک بےگناہ کے قتل کا معاملہ سامنے آیا۔