ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس کے وباء کے پھیلنے کے پیش نظر بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے ٹوئٹ کیا اور بی ایس پی کے ممبران اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ وہ غریبوں کی مدد کریں۔ نیز، انہوں نے ایم ایل اے فنڈ سے 1-1 کروڑ روپے دینے کو کہا ہے۔
مایاوتی کی پارٹی ارکان اسمبلی سے خاص اپیل
اترپردیش کی سابق وزیراعلی اور بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بی ایس پی ارکان اسمبلی سے ایک ایک کروڑ روپے دینے کی اپیل کی ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے وباء پھیلنے کے تناظر میں تمام خطوں کے لوگ ضرورت مندوں کی مدد کے لیے آگے آرہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اب بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بھی بی ایس پی کے ایم ایل اے اور دیگر سے بھی غریبوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
بی ایس پی سربراہ نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے تناظر میں خاص طور پر یوپی کے بی ایس پی ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی پارٹی کے تمام ممبران پارلیمان کی طرح اپنے ایم ایل اے فنڈ سے کم سے کم 1-1 کروڑ روپیہ کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد کرو۔ نیز، بی ایس پی کے دوسرے لوگ بھی اپنے پڑوسیوں کی دیکھ بھال کرتے رہیں۔