سجادہ نشین آستانہ حضرت حافظ شاہ جمال اللہ فرحت احمد خان جمالیؒ کے سانحہ ارتحال پر معروف عالم دین مولانا زاہد رضا نوری نے اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرحت احمد خان جمالی کے اچانک انتقال سے ان کو کافی صدمہ پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرحت احمد جمالی نے جہاں سلسلہ تصوف اور خانقاہی مشن کو آگے بڑھایا وہیں وہ مسلمانوں کی فلاح و ترقی بھی ہمیشہ کوشاں رہے۔
مولانا زاہد رضا نے کہا کہ کم عمری میں فرحت جمالی نے جس طرح سے تصوف اور خانقاہی مشن کو آگے بڑھایا، روہانی مشن کو آگے بڑھایا اس سے بڑھ کر موجودہ حالات اور دور حاضر میں جو ملی مسائل تھے، مسلمانوں پر مصائب و آلام جو ایک ایک عظیم مسئلہ تھا، کسی بھی لمحہ وہ اس فکر سے غافل نہیں رہے۔