مرکزی شیعہ چاند کمیٹی کے صدر مولانا سید سیف عباس نقوی نے ایک بیان جاری کر تے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ حضرت علیؑ جو کہ پوری دنیا کے لوگوں کے لیے ایک نمونہ عمل ہیں اور ان کا احترام ہر قوم و ملت کے افراد کرتے ہیں۔
لہٰذا ہم وزیر اعظم نریندر مودی سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ عظیم شخصیات کی خدمات کا اعتراف کرتے رہتے ہیں اور یہ عظیم شخصیات نے حضرت علی کی حیات طبیہ سے درس لیا ہے۔ اس لیے 13 رجب، ولادت حضرت علی کے موقع پر پورے ملک اور تمام صوبوں میں تعطیل عام کا اعلان کر کے سب کا ساتھ اور سب کے وشواس کو مضبوطی فراہم کر یں۔
مولانا سید سیف عباس نقوی نے کہا کہ جیسا کہ اتر پردیش کی ریاست میں ایک دہائی سے زیادہ ہوگیا ہے کہ حضرت علی کی ولادت پر تعطیل رہتی ہے۔