ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں واقع درگاہ اعلیٰ سے وابستہ تنظیم ”آل انڈیا تنظیم علماء اسلام“ کے قومی جنرل سکریٹری مولانا شہاب الدین رضوی نے سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما محمد اعظم خاں کی رہائی کے بعد اُنہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ اُنہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب محمد اعظم خاں کو سماجوادی پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لینی چاہیئے۔ Maulana Shahabuddin's Advice to Azam Khan
مولانا شہاب الدین رضوی نے سماجوادی پارٹی کی حالیہ سیاسی سرگرمیوں پر بیان جاری کرتے ہوئے سابق صدر ملائم سنگھ یادو اور سینئر لیڈر شیو پال یادو پر بھی سیاسی طنز کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ اگر سماج وادی پارٹی کی کمان شیو پال یادو کے ہاتھ میں ہوتی تو ملائم اور شیو پال سڑکوں پر ان کے لیے لڑتے نظر آتے۔ لیکن، پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اعظم خان کی رہائی میں کچھ نہیں کیا۔
مولانا شہاب الدین رضوی نے اعظم خان کو لکھے خط میں 27 ماہ بعد سیتا پور جیل سے رہا ہونے کے بعد رام پور واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس کے لیے خدا کی بارگاہ میں شکر بھی ادا کیا ہے۔
خط میں ہی اُنہوں نے سماجوادی پارٹی صدر اکھلیش یادو پر تنقیدکیا ہے۔ اُنہوں نے لکھا ہے کہ اکھلیش یادو نے محمد اعظم خاں کی رہائی کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھائے اور نہ ہی ان کے حق میں تحریک چلائی۔