اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maulana Sajid Ashrafi Appeal to Youth 'نوجوان ہوٹلوں، چوراہوں پر بیٹھ کر وقت ضائع نہ کریں' - اترپردیش نیوز

مولانا ناظم اشرفی نے رمضان المبارک کی فضیلت بیان کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ اس مبارک مہینے میں نوجوان رات بھر ڈھابوں ہوٹلوں اور چوراہوں پر اپنا وقت ضائع نہ کریں بلکہ زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزاریں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 8, 2023, 7:27 AM IST

نوجوان ہوٹلوں، چوراہوں پر بیٹھ کر وقت ضائع نہ کریں

مرادآباد: رمضان المبارک رحمتوں برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے، جس میں ہمیں اللہ رب العزت کی خوب عبادت کرنی چاہیے اپنے گناہوں سے معافی مانگیں، کیوں کہ اللہ رب العزت بڑا معاف کرنے والا ہے۔رمضان المبارک کے قیمیتی اوقات اللہ کی عبادت کریں۔ مرادآباد کے مولانا ناظم اشرفی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ نوجوان ہوٹلوں، چوراہوں پر بیٹھ کر وقت ضائع نہ کریں بلکہ توبہ و استغفار اور عبادت میں اپنا وقت گزاریں کیوں کہ یہ مہینہ ہمارے لیے انعام کا مہینہ ہے لہذا ایک ایک منٹ ہمارے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ ہمیں اس کی قدر کرنا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ناظم اشرفی نے کہا کہ رمضان المبارک اللہ کا مہینہ ہے، عبادت کا مہینہ ہے، لیکن دیکھا یہ جا رہا ہے کہ ہمارے نوجوان رات بھر موٹر سائیکلوں پر سوار شہر میں گھومتے پھرتے ہیں، مختلف مقامات پر ہوٹلوں میں بیٹھ کر وقت ضائع کرتے ہیں۔

مولانا ناظم اشرفی نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوان رات بھر سڑکوں پر گھومتے ہیں پھر سحری کے بعد سو جاتے ہیں اور دوپہر بعد اٹھتے ہیں نماز بھی قضا ہوجاتی ہے، یہ درست نہیں، یہ اللہ کی عبادت کا طریقہ نہیں ہے۔ روزہ رکھیں، نوجوان صبح کی نماز پڑھیں اور دن میں اپنا کام کریں۔ رات کے وقت نوجوان موٹر سائیکل چلاتے اور ہیلمٹ کے بغیر گھومتے نظر آتے ہیں۔نوجوانوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ رمضان اللہ کی عبادت کا مہینہ ہے، موج مستی کرنا اور موٹر سائیکل پر کرتب دکھانا غلط ہے، ہمیں رمضان کے اس مہینے میں ان سب سے بچنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :Swami Rambhadracharya بھارت میں رہنا ہے تو جے شری رام، وندے ماترم کہنا ہوگا، سادھو رام بھدر اچاریہ کا متنازع بیان

ABOUT THE AUTHOR

...view details