اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maulana Rabey Hasani Nadwi Death 'مولانا رابع حسنی ندویؒ نوجوانوں کی بہت حوصلہ افزائی کرتے تھے' - مرحوم مولانا رابع حسنی ندوی

اراکین آل انڈیا سنی یوتھ فیڈریشن نے کہا ہے کہ مولانا رابع حسنی ندویؒ نوجوانوں کی بہت حوصلہ افزائی کرتے تھے۔ اراکین فیڈریشن نے مولانا سید بلال عبدالحیٔ حسنی ندوی کو ندوةالعلماء کا ناظم منتخب کیے جانے پر مبارکباد پیش کی اور مجلس شوریٰ کے ممبران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مولانا رابع حسنی ندویؒ نوجوانوں کی بہت حوصلہ افزائی کرتے تھے
مولانا رابع حسنی ندویؒ نوجوانوں کی بہت حوصلہ افزائی کرتے تھے

By

Published : Apr 18, 2023, 3:38 PM IST

لکھنؤ:آل انڈیا سنی یوتھ فیڈریشن کے اراکین نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر، بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین اور ندوة العلماء کے سابق ناظم اعلیٰ مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کے انتقال، پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ فیڈریشن کے بانی کنوینر حاجی مشرف حسین، خالد حلیم خاں، ابوبکر صدیقی، عبداللہ عمر ایڈووکیٹ، سعد الدین خاں حسن، حسین احمد، انجینئر عاقب حسین، فیضان خاں، وغیرہ نے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا مرحوم نوجوانوں کی بہت حوصلہ افزائی کیا کرتے تھے۔ مولانا کی علمی، دینی، تعلیمی، قلمی، سماجی و ملی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

خدمت خلق، خدمت انسانیت پر مولانا کا بہت زور رہتا تھا۔ پیام انسانیت فورم کے توسط سے جو کچھ خدمات انجام دی جارہی ہیں، مولانا براہ راست اس کی سرپرستی فرماتے تھے۔ اس کا ایک مثبت اثر رہتا تھا۔ کہ ہم سماج کو دینے والے کیسے بنیں۔ اور جو کچھ دیا جا رہا ہے، اس کا پانے والے کو علم بھی نہ ہو۔ خاموشی سے ضرورت مند کی ضرورت پوری ہوجائے۔ اس ضمن میں پیام انسانیت فورم کے خون عطیہ کیمپ، راشن کی تقسیم وغیرہ کے کاموں کو پیش کیا جا سکتا ہے۔

رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مولانا کا انتقال دنیاوی اعتبار سے بڑا ملی نقصان ہے، لیکن حقیقتاً یہ اللہ والوں کے لیے کامیابی کی دلیل ہے۔ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے۔ اور تمام متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ فیڈریشن کے اراکین نے مولانا سید بلال عبدالحیٔ حسنی ندوی کو دار العلوم ندوة العلماء میں مولانا سید رابع حسنیؒ کا جانشین (ناظم) منتخب کیے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے، مجلس شوریٰ کے ممبران کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details