اردو

urdu

ETV Bharat / state

آخری عشرے کو غنیمت جانیں، بخشش کا یہی آخری موقع - Maulana Qadir

ماہ رمضان کا آخری عشرہ چل رہا ہے اسی عشرے میں شب قدر اور جمعۃ الوداع بھی آتا ہے۔

maulana-qadir

By

Published : May 31, 2019, 9:52 AM IST


ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران مولانا محمد احمد قادری نے کہا کہ 'مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اللہ رب العزت کی عبادت میں اپنا وقت گزاریں اور اس آخری عشرہ میں اپنی نجات کی دعا کریں'۔

ای ٹی وی بھارت سے مولانا محمد احمد قادری کی خصوصی بات چیت

انہوں نے مزید کہا کہ جمعۃ الوداع ماہ رمضان المبارک میں بہت ہی خاص دن ہے، لیکن عوام الناس اسے لباس فاخرہ کے طور پر منا کر گزار دیتے ہیں۔

مولانا قادری نے بتایا کہ شب قدر کو آخری عشرے کی طاق راتوں میں ڈھونڈنے کی تاکید کی گئی ہے ۔

مولانا قادری کا کہنا ہے کہ ' اس رات نفلی عبادت کے بجائے فرائض نمازوں کی پابندی کی جائے، کیونکہ بہت سارے لوگوں کی فرض نمازیں قضا رہتی ہیں۔ لیکن لاعلمی کی بنیاد پر عوام اس سے محروم رہتی ہے'۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ سبھی مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اس بات پر بھی توجہ دیں کہ سب سے بڑا حق ہمارے والدین کا ہے۔

جبکہ لوگ روزہ، نماز، حج اور زکوٰۃ کی پابندی کرتے ہیں، لیکن حقوق العباد سے عام طور پر محروم رہتے ہیں، جب کہ یہ گناہ کبیرہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details