اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈاکٹر سنگیتا شری واستو کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ - فجر کی اذان

مولانا قاری مصطفےٰ دہلوی نے مرکز اور ریاستی حکومت سے کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے الہ آباد یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر سنگیتا شری واستو کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈاکٹر سنگیتا شری واستو کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ
ڈاکٹر سنگیتا شری واستو کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

By

Published : Mar 17, 2021, 10:00 PM IST

اترپردیش میں واقع الہ آباد یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے ایک خط ضلع انتظامیہ کو لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 'فجر کی اذان سے ان کی نیند میں خلل پیدا ہوتا ہے'۔

ڈاکٹر سنگیتا شری واستو کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

ان کے اس خط پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اتحاد علماء ہند کے قومی صدر مولانا قاری مصطفےٰ دہلوی نے کہا ہے یہ وائس چانسلر کی سطحی سوچ ہے۔

انہوں سوالیہ انداز میں کہا کہ 'کیا وائس چانسلر کی نیند میں خلل ڈی جے، بینڈ یا آتش بازی سے پیدا نہیں ہوتا ہے، کیا ان کی نیند میں خلل صرف اذان سے ہی ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'اذان پر اعتراض کی مذمت کرتے ہیں'

مولانا قاری مصطفےٰ دہلوی نے مرکز اور ریاستی حکومت سے کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے الہ آباد یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر سنگیتا شری واستو کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details