اردو

urdu

ETV Bharat / state

مولانا مفتی اسعد قاسمی نےمذہبی مقامات کھولنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا - 8 جون سے مذہبی مقامات کھولنے کا اعلان

ریاست اترپردیش کے شہر سہارنپورمیں اتحاد علمائے ہند کے نائب صدر مولانا مفتی اسعد قاسمی نے ملک بھرمیں 8 جون سے تمام مذہبی مقامات کے کھولے جانے والے حکومت ہند کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

مولانا مفتی اسعد قاسمی نےمذہبی مقامات کھولنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا
مولانا مفتی اسعد قاسمی نےمذہبی مقامات کھولنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا

By

Published : Jun 1, 2020, 5:57 PM IST

مولانا مفتی اسعد قاسمی نے حکومت ہند کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند نے 8 جون سے ملک میں تمام مذہبی مقامات کھولنے کی اجازت کا اعلان کیا ہے ،یہ ہم سب کے لئے ایک بہت اچھا اعلان ہے۔ اس پر عمل پیرا ہونا چاہئے اور مساجد کے اندر سماجی فاصلے پر خصوصی توجہ کے ساتھ نماز ادا کی جانی چاہییے ۔انہوں نے کہا کہ سب کو مساجد میں سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھنا چاہئے۔

مولانا مفتی اسعد قاسمی نےمذہبی مقامات کھولنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا
اتحاد علمائے ہند کے نائب صدر مفتی اسعد قاسمی نے لوگوں سے ا پیل کی کہ تمام مذہبی مقامات میں سماجی فاصلے پر خصوصی توجہ کے ساتھ نماز پڑھیں اور عبادت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ہند عید کے دن بھی مذہبی مقامات کھولنے کی اجازت دیتی تو ہم سماجی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے اپنی نماز عید پڑھتے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اہل وطن نے دیکھا کہ رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں سارے مسلمان اپنے گھروں کے اندر ہی رہے اور اسی طرح نماز عید بھی پڑھی، اگر حکومت ہند عید کی نماز پڑھنے کی اجازت عیدگاہ اور مسجد میں دیتی تو ہم سماجی دوری پر خصوصی توجہ کے ساتھ عید کی نماز بھی ادا کرتے ، تاہم اس وقت حکومت نے 8 جون سے مذہبی مقام کو کھولنے کی اجازت دی ہے، ہم سرکار کے اس فیصلے کی تعریف کرتے ہیں کہ حکومت ہند نے جو فیصلہ لیا وہ ایک بہت اچھا فیصلہ ہے ، ہم اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details