اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک میں امن وامان برقرار رکھنے کی اپیل

مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن اور لکھنؤ عیدگاہ کے امام نے بابری مسجد فیصلہ پر ملک میں امن وامان اور گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے۔

مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی عوام سے درخواست

By

Published : Nov 1, 2019, 1:17 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن و لکھنؤ عیدگاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے ایک ویڈیو جاری کرکے عوام سے اپیل کی ہے کہ جلد ہی بابری مسجد مسئلے پر عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آنے والا ہے اس لیے عوام اپنے جذبات پر قابو رکھے۔

مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی عوام سے درخواست

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر ملک کی ہی نہیں بلکہ بیرونی ممالک کی بھی نگاہیں ہیں، لہذا ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم فیصلے کے بعد ملک میں امن وامان قائم برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ آج جمعہ کا دن ہے لہذا سبھی مساجد کے ذمہ داران اور آئمہ حضرات خطبے میں یہ بتائیں کی سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا ہم اس کا احترام کریں گے، مسلمانوں کو ڈر و خوف میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مولانا خالد رشید نے کہا کہ فیصلہ چا ہے جس کے بھی حق میں آئے کسی کو جشن منانے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی احتجاج کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی تاکہ سماج میں، ملک میں بھائی چارہ، ہم آہنگی اور گنگا جمنی تہذیب قائم رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details