اردو

urdu

ETV Bharat / state

مولانا کلب جواد کا دھرنا ختم، گھروں میں عزاداری کی اجازت

مولانا کلب جواد کا دھرنے پر بیٹھنا کام آیا اور یوپی حکومت نے گھروں میں تعزیہ رکھ کر عزاداری کی اجازت دے دی ہے حالانکہ مجالس میں صرف پانچ افراد ہی شامل ہو سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مولانا کلب جواد کا دیر رات دھرنا بھی ختم ہو گیا۔

مولانا کلب جواد کا دھرنا ختم، گھروں میں ملی عزاداری کی اجازت
مولانا کلب جواد کا دھرنا ختم، گھروں میں ملی عزاداری کی اجازت

By

Published : Aug 23, 2020, 8:10 AM IST

معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا تھا کہ 'اترپردیش حکومت تعزیہ داری، مجالس اور عزاداری کی اجازت نہ دے کر ایسا کر رہی، جیسے ہم لوگ جرم کر رہے ہوں۔'

مولانا جواد نے کانفرنس میں کہا تھا کہ 'پولیس ایسا برتاؤ کر رہی ہے، جیسے گھر میں تعزیہ رکھنا جرم ہو۔'

انہوں نے کہا کہ 'میرے پاس بدایوں شہر سے میسج آیا ہے کہ وہاں پر ایک عقیدت مند پر محض اس لئے سخت کارروائی کی گئی کیونکہ انہوں نے اپنے گھر میں تعزیہ رکھیا تھا۔'

مولانا کلب جواد کا دھرنا ختم، گھروں میں ملی عزاداری کی اجازت

انہوں نے حکومت کی منشا پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے پاس ایسی تصاویر ہیں جن میں ہندو بھائیوں کے یہاں گنیش چترتھی کے لئے مورتیاں رکھی گئی ہیں لیکن شیعہ مسلمانوں کے لیے نئے نئے احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔'

اس کے بعد مولانا کلب جواد کی پولیس اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں یہ طے پایا گیا کہ صوبے کے سبھی اضلاع میں عقیدت مند گھروں میں تعزیہ رکھ کر عزاداری کر سکتے ہیں لیکن کسی بھی قیمت پر گھر کے باہر تعزیہ داری اور جلوس نہیں نکال سکتے۔

یہ بھ پڑھیں:

حکومت کے اس فیصلے کے ساتھ ہی مولانا کلب جواد اور دیگر علماء کرام کا دھرنا ختم ہوا۔ اس کے علاوہ جن لوگوں پر تعزیہ رکھنے پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی، وہ واپس کرنے کا بھروسہ دلایا گیا ہے۔

روز عاشور تعزیہ اٹھانے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہو پایا۔ لکھنؤ کا محرم الحرام قدر مختلف ہوتا ہے کیونکہ یہاں دو ماہ آٹھ دن کا ہوتا۔ اس کے لئے ہوم سیکریٹری کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ پورے وقت اس پر نگاہ بنائے رکھیں۔ کسی بھی پریشانی کے لئے سبھی اضلاع سے علماء کرام کا فون نمبر بھی مانگا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details