اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں عزاداری کے جلوس کی بحالی پر مولانا کلب جواد کا اظہار تشکر - اردو خبر

جموں و کشمیر میں عزاداری کے جلوس کی بحالی پر حکومت و ایل جی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ طویل مدت کے بعد کشمیر میں عزاداری کے جلوسوں کی بحالی ہوئی ہے۔ اس لیے جموں اور کشمیر کے شیعہ مکتب فکر کے لوگوں کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔ انہیں چاہیے کہ پر امن طریقے سے جلوس میں شامل ہوں اور کوئی بھی ایسی بات نہ کریں جس سے جلوس میں خلفشار ہو اور امن وامان کی فضا مکدر ہو۔

maulana kalbe jawad thanks j and k administration for permitting of mourning procession in j and k
جموں و کشمیر میں عزاداری کے جلوس کی بحالی پر مولانا کلب جواد کا اظہار تشکر

By

Published : Aug 6, 2021, 9:55 AM IST

مولانا کلب جواد نقوی نے لفٹننٹ گورنر منوج سنہا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ہم لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کیے، ہم نے کشمیر میں عزاداری کے جلوسوں کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ہمارے مطالبے پر غور و فکر کیا جس کے لیے ہم ان کے مشکور ہیں۔ امید ہے کہ اگر حالات بہتر رہے تو انشاءاللہ آئندہ عزاداری کے سبھی جلوس بحال کیے جائیں گے۔

مولانا نے کہا کہ ہم نے لیفٹیننٹ گورنر کے سامنے جو مطالبات رکھے تھے ان میں تین مطالبات تھے ایک تو یہ کی کشمیر میں وقف املاک کے نظم و نسق کے لیے ایک وقف بورڈ کی تشکیل دی جائے۔ دوسرا جموں و کشمیر میں انتخابی حلقوں کی دوبارہ حد بندی کی جائے اور تیسرا عزاداری کے جلوس کی بحالی کی مانگ شامل تھی۔

مزید پڑھیں:


انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے عزاداری کے جلوس کی بحالی ہوئی ہے۔ مولانا نے جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ عزاداری کے جلوس کے دوران اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے پر امن طریقے سے جلوس نکالیں اور عزاداری کے دشمنوں سے ہوشیار رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details